ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاووش اوغلو کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور کے سلسلے میں باہمی دلچسپی کے اہم ترین مسائل کے بارے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی اور ترکیہ کی ایک کان میں دھماکے سے متعدد ترک شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعے کا ذکر کیا اور ترک حکومت اور عوام کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لیے شفائے عاجل کی دعا کی۔
امیر عبد اللہیان نے شیراز حملے کے حوالے سے ترک وزیر خارجہ کے اظہار ہمدردی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ حالیہ ہفتوں میں ہمارے بعض دشمنوں نے حالیہ واقعات کو غلط استعمال کرتے ہوئے ایران میں عدم تحفظ اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور داعش کے دہشت گردانہ حملے کی بنیاد رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کئی بار ملک کے خلاف ایسی سازشوں کا سامنا کیا ہے اور ہمیشہ فخر کے ساتھ ان پر قابو پایا ہے۔
ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ ترکیہ صرف دو ہمسایہ ممالک نہیں ہیں بلکہ دو برادر ملک ہیں جو ہمیشہ اچھے اور برے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔
انہوں نے نہ شیراز حملے کی مذمت کرتے ہوئے دوبارہ ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور کہا ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ ایران کے ساتھ رہے ہیں اور رہیں گے۔

تہران، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلیفونک رابطے کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے اہم ترین امور پر بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔
متعلقہ خبریں
-
اپنے ترک ہم منصب کے نام میں ایک پیغام میں؛
ایران اور ترکی کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات بڑھانے کی بے پناہ صلاحیتیں ہیں: صدر رئیسی
تہران۔ ارنا- ایرانی صدر نے اپنے ترک ہم منصب کے نام میں ایک پیغام میں ترکی کے قومی دن کی آمد…
-
ایران سے ترکی کو گیس کی برآمدات کاحجم 7 بلین کیوبک میٹر سے تجاوز کر چکا
تہران، ارنا- رواں ایرانی سال کے 9 مہینوں میں ایران اور ترکی کے درمیان تجارت 26 فیصد اضافے کےساتھ…
-
ترکی کا ایران اور وینزویلا کیخلاف پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
تہران، ارنا- ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور وینزویلا جیسے ممالک کے خلاف پابندیاں…
-
ترکی میں کوئلہ کی کان میں دھماکہ، 40 افراد جاں بحق
تہران، ارنا - ترکی میں کوئلہ نکالنے کی ایک کان میں دھماکہ ہوا ہے جس سے 40افراد جاں بحق اور…
آپ کا تبصرہ